پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن (PPDA) کی جانب سے ملک گیر ہڑتال کے اعلان کے بعد لوگ پیٹرول اسٹیشن پر پیٹرول لینے کے لیے جمع ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی ہوسکتی ہے۔
پیٹرول کی قیمتوں میں متوقع کمی کی وجہ عالمی مارکیٹ کو قرار دیا جا رہا ہے۔
عالمی مارکیٹ میں قیمتوں میں 5.14 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے جس کے نتیجے میں پاکستان میں بھی قیمتوں میں 12 روپے تک کمی کا امکان ہے۔
عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد اب اس کی قیمت 89 ڈالر فی بیرل پر آ گئی ہے۔
دریں اثنا، عالمی مارکیٹ میں ڈیزل کی قیمت میں 4 ڈالر کی کمی دیکھی گئی ہے۔ اس کے نتیجے میں ڈیزل کی قیمت اب 93.88 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔