- ہسپتال انتظامیہ نے ایمرجنسی نافذ کر دی۔
- حکام کا کہنا ہے کہ مرنے والوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔
- متاثرین جانور بیچ کر گھروں کو لوٹ رہے تھے۔
خیرپور: اتوار کو خیرپور کے قریب ہائی وے پر ٹرک الٹنے سے ڈرائیور سمیت 4 افراد جاں بحق اور 14 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق تیز رفتاری اور اوور ٹیکنگ کے باعث ٹرک بے قابو ہو کر پلٹ گیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو سول اسپتال خیرپور منتقل کردیا۔ زخمیوں میں سے تین کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
اسپتال انتظامیہ نے طبی سہولت میں ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے آف ڈیوٹی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کو بھی طلب کرلیا ہے۔
جاں بحق ہونے والوں کی شناخت امجد میتلو، ذیشان سومر، عبدالغفار میتلو اور بس ڈرائیور محمد سہیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ٹرک کراچی سے سکھر جا رہا تھا۔ حادثے کا شکار ہونے والوں کا تعلق روہڑی کے قریب ایک گاؤں سے تھا۔
مویشیوں کی تجارت سے وابستہ متاثرین عید الاضحی سے قبل کراچی میں جانور بیچ کر اپنے گھروں کو جا رہے تھے۔