گلف نیوز کے مطابق، سعودی حکام نے جمعرات کو اعلان کیا کہ مملکت میں ہلال کا چاند نظر آ گیا ہے اور ذی الحج کا پہلا دن 7 جون (جمعہ) کو ہوگا۔
سعودی سپریم کورٹ کے ایک بیان کے مطابق، “یوم عرفات ہفتہ 15 جون کو آتا ہے جبکہ اتوار 16 جون کو عید الاضحیٰ کا پہلا دن ہو گا”۔
آؤٹ لیٹ کے مطابق یوم عرفات ذی الحج کی نویں تاریخ (15 جون) کو ہوگا۔ اسی طرح ماہ مقدس کا پہلا دن 7 جون کو منایا جائے گا جبکہ عید الاضحی کا پہلا دن 10 ذوالحج کو منایا جائے گا۔
دریں اثنا، پاکستان میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے جمعہ (7 جون) کو ذی الحج کا چاند دیکھنے کی توقع ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے بتایا کہ ذی الحج کے چاند کی پیدائش 6 جون کو ٹھیک 5 بجکر 38 منٹ پر ہوگی۔
انہوں نے مزید کہا کہ 7 جون کو چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں کیونکہ اس وقت تک یہ 26 گھنٹے سے زیادہ کا ہو گا۔