وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، جن کے پاس وزیر خزانہ کا قلمدان بھی ہے، نے جمعہ کو سندھ اسمبلی میں مالی سال 2024-25 کا بجٹ پیش کیا۔
سندھ اسمبلی کے بجٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبے کے بجٹ کا کل تخمینہ 3.056 ٹریلین روپے ہے۔
بجٹ 2024-25 پیش کرتے ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ نے گریڈ 1 سے 16 تک کے سندھ کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 30 فیصد اور گریڈ 17 سے 22 کے ملازمین کے لیے 22 فیصد اضافے کا اعلان کیا۔
انہوں نے پنشن میں 15 فیصد اضافے اور کم از کم اجرت 35,550 روپے سے بڑھا کر 37,000 روپے کرنے کی تجویز بھی دی۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے بجٹ 2024-25 میں تعلیم کے لیے 519 ارب روپے اور صحت کے شعبے کے لیے 334 ارب روپے رکھے ہیں۔
اسی طرح صوبائی حکومت نے بجٹ 2024-25 میں ٹرانسپورٹ سیکٹر کے لیے 56 ارب اور لوکل گورنمنٹ کے لیے 302 ارب روپے مختص کیے ہیں۔