سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران پانچ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فوجیوں نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو موثر انداز میں تلاش کیا۔
مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد برآمد ہوا، جو سیکورٹی فورسز کے ساتھ ساتھ معصوم شہریوں کے خلاف دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں سرگرم رہے۔
سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔