بجٹ کے نفاذ سے قبل پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 16 جون سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 9 روپے سے زائد کمی کا امکان ہے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 2 روپے، لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے کمی کا امکان ہے۔
پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 28 پیسے کمی کا امکان ہے۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔
اوگرا پیٹرولیم مصنوعات کی سمری کل حکومت کو ارسال کرے گا۔ قیمتوں میں کمی کا فیصلہ وزیراعظم وزارت خزانہ کی مشاورت سے کریں گے۔
حکومت ریونیو کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ کرے گی۔