حضرت ابراہیم (ع) اور حضرت اسماعیل (ع) کی عظیم قربانی کی یاد میں قوم آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے سے منا رہی ہے۔
دن کا آغاز مساجد میں امت مسلمہ کی بھلائی اور ملک کی ترقی، خوشحالی اور سلامتی کے لیے خصوصی دعاؤں سے ہوا۔
تمام شہروں، قصبوں اور دیہاتوں کی مساجد، عیدگاہوں اور کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوئے۔
علمائے کرام نے عید کے اپنے خطبات میں حضرت ابراہیم علیہ السلام اور حضرت اسماعیل علیہ السلام کی عظیم قربانی کے فلسفے کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔
لوگ حضرت ابراہیم علیہ السلام کی سنت پر عمل کرنے کے لیے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔
شہروں اور قصبوں کے شہری حکام نے بھی عیدالاضحی کے تین دنوں کے دوران کچرے اور دیگر ٹھوس فضلہ کو ٹھکانے لگانے کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔