جمعرات کو نارووال میں پولیس کی ایک گاڑی جو مریم نواز کے حفاظتی قافلے کا حصہ تھی نے مبینہ طور پر ایک نوجوان کو کچل کر ہلاک کر دیا۔
نوجوان، جس کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی ہے، جمعرات کو اپنے دوست کے ساتھ موٹرسائیکل پر چندووال جا رہا تھا کہ پولیس کی گاڑی نے اسے ٹکر مار دی، جس کے نتیجے میں اس کی موت ہو گئی۔
ڈی پی او کے مطابق گاڑی مریم کی سیکیورٹی کے لیے کرتارپور جارہی تھی۔ حادثے میں ابوبکر کا دوست محفوظ رہا۔
پولیس نے واقعے کی ایف آئی آر درج کر لی ہے اور تفصیلات کی چھان بین کر رہی ہے۔ ڈی پی او نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جو بھی ذمہ دار پایا جائے گا اسے سزا دی جائے گی۔