وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات کو مزید فروغ دینے کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں چین پاکستان اقتصادی راہداری کی 13ویں مشترکہ رابطہ کمیٹی سے خطاب کر رہے تھے۔
وزیر منصوبہ بندی نے کہا کہ چینی اور پاکستانی حکام سی پیک کے حوالے سے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے تفصیلی بات چیت کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ سی پیک کے دوسرے مرحلے کے دوران معیشت، توانائی، تعلیم اور ماحولیات سمیت مختلف شعبوں میں کام جاری ہے۔
احسن اقبال نے کہا کہ گوادر پورٹ کو جدید خطوط پر بنایا جا رہا ہے جبکہ ایم ایل ون منصوبہ دو مرحلوں میں مکمل کیا جائے گا۔