وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم ملک کو دہشت گردی کی لعنت سے پاک کرنے کے لیے افواج پاکستان کے بہادر بیٹوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔
ایک بیان میں انہوں نے ضلع خیبر اور لکی مروت کے علاقے تیراہ میں دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن کرنے پر جوانوں اور افسران کی بہادری کو سراہا۔ ان کارروائیوں میں ایک انتہائی مطلوب دہشت گرد سمیت نو دہشت گرد مارے گئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم کو اپنے بہادر سپاہیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطن عزیز میں قیام امن کے لیے پاکستان کے محافظوں کا غیر متزلزل عزم انتہائی قابل تحسین ہے۔