وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان کی معاشی صورتحال ملکی خزانے کو نقصان پہنچانے والے اداروں کے مزید بوجھ کی متحمل نہیں ہو سکتی۔
وہ اسلام آباد میں پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل اور اس کی تبدیلی کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
وزیراعظم نے کہا کہ تحلیل کے عمل کے دوران ملازمین کے مفادات کا تحفظ کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے تحت جاری منصوبوں کو متعلقہ وفاقی اور صوبائی محکمے مکمل کریں گے۔
سرکاری تعمیر و مرمت کے لیے بین الاقوامی معیار کی نجی کمپنیوں کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ PWD کے اثاثوں کے انتظام کے لیے ایک ایسیٹ مینجمنٹ کمپنی بنائی جائے گی۔
شہباز شریف نے کہا کہ پی ڈبلیو ڈی کے اثاثوں کے ریکارڈ کو مکمل طور پر ڈیجیٹل کیا جائے۔
وزیراعظم نے پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کی تحلیل کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی۔