وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پوری قوم دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے متحد ہے۔
آج ایک بیان میں، انہوں نے ضلع خیبر کے علاقے تختہ بیگ میں دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنانے پر پولیس اور فرنٹیئر کانسٹیبلری کو سراہا۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں اعجاز اور ایف سی اہلکاروں شہزاد کو خراج تحسین پیش کیا جنہوں نے دہشت گردوں سے لڑتے ہوئے ملک کی خاطر اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا۔
شہداء کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کرتے ہوئے وزیراعظم نے سوگوار خاندانوں سے تعزیت کی۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی مسلح افواج، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ملک میں قیام امن کے لیے بے شمار قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں پر فخر ہے۔