پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز نے عمرہ کرایوں میں کمی کا اعلان کر دیا۔
پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق مدینہ منورہ جانے والے عمرہ زائرین کو رعایتی کرایوں کا فائدہ ہوگا۔
لاہور، اسلام آباد سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 86000 روپے + ٹیکس جبکہ کراچی سے مدینہ منورہ کا دو طرفہ کرایہ 76000 روپے + ٹیکس ہوگا۔