وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی اور خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ گوادر بین الاقوامی شہرت یافتہ عالمی معیار کا بندرگاہی شہر بن جائے گا، جو یہاں کے لوگوں کے لیے بے پناہ مواقع فراہم کرے گا۔
چینی خبر رساں ایجنسی شنہوا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گوادر ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ عالمی معیار کا بندرگاہی شہر بن جائے گا جس کے لوگوں کے لیے بے پناہ مواقع ہوں گے۔
گوادر کی ترقی کے لیے چین کے تعاون کو سراہتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ چین نے ایک جدید ترین ہسپتال قائم کیا ہے اور گوادر کے لوگوں کے لیے فنی تربیت کا ادارہ قائم کرنے میں مدد کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین نے مقامی لوگوں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کے لیے بھی اقدامات کیے ہیں جن میں انہیں سولر پینلز کی فراہمی بھی شامل ہے۔
احسن اقبال نے نشاندہی کی کہ چین نے گوادر کے نوجوانوں کے لیے وظائف بھی دیے ہیں جو چینی یونیورسٹیوں میں زیر تعلیم ہیں۔
احسن اقبال نے کہا کہ چین نے پاک چین اقتصادی راہداری (CPEC) کے تحت گوادر سمیت پاکستان کے مختلف خطوں کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کیا ہے۔