گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے اسمبلی کا اجلاس بدھ کو طلب کر لیا ہے۔
اجلاس کے دوران خیبرپختونخوا اسمبلی کے نومنتخب ارکان حلف اٹھائیں گے۔
خیبرپختونخوا اسمبلی کے سپیکر مشتاق احمد غنی اجلاس کی صدارت کریں گے اور منتخب اراکین اسمبلی سے حلف لیں گے۔
نومنتخب اراکین صوبائی اسمبلی کی حلف برداری کے بعد اسپیکر اور ڈپٹی اسپیکر کے انتخاب کے شیڈول کا اعلان کیا جائے گا۔