آل راؤنڈر عماد وسیم امریکہ کے خلاف کل شیڈول ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 میں پاکستان کے پہلے میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔
ڈیلاس میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ آل راؤنڈر عماد وسیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کا پہلا میچ میزبان امریکا کے خلاف نہیں کھیل سکیں گے تاہم باقی میچز کی امید ہے۔
بابر اعظم نے بتایا کہ آل راؤنڈر اب بھی سائیڈ سٹرین کا شکار ہیں اور میڈیکل پینل نے انہیں احتیاط کے طور پر کھیلنے سے روک دیا ہے تاکہ وہ میگا ایونٹ کے آئندہ میچز کے لیے دستیاب ہو سکیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ آل راؤنڈر اسی انجری کی وجہ سے انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ بھی نہیں کھیل سکے تھے۔
مزید برآں بابر اعظم نے کہا کہ ٹیم اچھی تیاریوں کے ساتھ امریکا آئی ہے۔ انہیں اس بات کا واضح اندازہ ہے کہ انہیں کس قسم کی کرکٹ کھیلنے کی ضرورت ہے، اور انہوں نے دستیاب سہولیات کو استعمال کرتے ہوئے مشق کی ہے۔
بابر نے بتایا کہ شاداب، عماد وسیم اور حارث پہلے بھی یہاں کھیل چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنا پہلا میچ 6 جون کو امریکا کے خلاف کھیلے گی۔
دستہ
پاکستان: بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، اعظم خان، شاداب خان، فخر زمان، عثمان خان، افتخار احمد، عماد وسیم، ابرار احمد، محمد عباس آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف۔