عدالت نے توہین عدالت کیس میں ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز، ایس ایس پی آپریشنز جمیل ظفر اور ایس ایچ او کی سزا معطل کر دی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے جمعہ کو توہین عدالت کیس میں ڈپٹی کمشنر عرفان نواز میمن، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز جمیل ظفر اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی سزا معطل کردی۔
چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل بنچ نے یہ حکم ڈی سی اسلام آباد عرفان نواز، سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز اور اسٹیشن ہاؤس آفیسر (ایس ایچ او) کی انٹرا کورٹ اپیل پر جاری کیا۔
عدالت نے توہین عدالت کیس میں تینوں درخواست گزاروں کی سزا 7 مئی تک معطل کرتے ہوئے اپیل کی سماعت کے لیے 7 مئی کی تاریخ مقرر کرنے کی ہدایت کی ہے۔
خیال رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار نے یکم مارچ کو توہین عدالت کیس میں تینوں افسران کو سزا سنائی تھی۔