انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کی ٹرافی میگا ایونٹ سے قبل جمعرات کو پاکستان پہنچ گئی، جو یکم جون سے امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں مشترکہ طور پر ہونا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) حکام نے ٹرافی اور آئی سی سی وفد کا استقبال کیا۔
توقع ہے کہ ٹرافی کی نمائش آج شام 5 بجے شکرپڑیاں میں کی جائے گی۔
اس ماہ کے شروع میں یہ اطلاع ملی تھی کہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ٹرافی اپریل کے آخر تک پاکستان پہنچ جائے گی۔
پی سی بی اور انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹرافی کے دورے کی تاریخوں کو حتمی شکل دینے کے خواہاں تھے۔
پی سی بی نیوزی لینڈ کے خلاف آئندہ ہوم سیریز کے دوران ٹرافی کے دورہ پاکستان کو یقینی بنانا چاہتا تھا۔