پاکستان مسلم لیگ (ن) اور متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم-پی) کے درمیان تین نکاتی حکومت سازی کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔
ایم کیو ایم وزیراعظم اور اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کو ووٹ دے گی۔ تین نکاتی معاہدے پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے دستخط بھی کئے۔
بلدیاتی نظام اور کراچی کے مسائل کا حل بھی معاہدے کا حصہ ہے۔ معاہدے میں کہا گیا کہ “چارٹر کے مطابق، آئینی ترامیم کو ترجیح دی جائے گی۔”
معاہدے کی کاپی کے مطابق ایم کیو ایم اپوزیشن کی بجائے حکومتی بنچوں پر بیٹھے گی۔
ایم کیو ایم وزیراعظم اور اسپیکر کے لیے مسلم لیگ ن کو ووٹ دے گی۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے بھی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم اور مسلم لیگ (ن) اتحادی ہیں اور تمام معاملات دونوں فریقین کے درمیان حل ہوتے ہیں۔