الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے صدارتی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر دیا۔
شیڈول کے مطابق کاغذات نامزدگی 2 مارچ کی دوپہر 12 بجے تک جمع کرائے جاسکتے ہیں۔
ریٹرننگ آفیسر 4 مارچ کو صبح 10 بجے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کریں گے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 5 مارچ کو دوپہر 1 بجے آویزاں کی جائے گی۔
انتخابی شیڈول کے مطابق صدارتی انتخاب کے لیے پولنگ 9 مارچ کو صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی جب کہ پارلیمنٹ ہاؤس اور چاروں صوبائی اسمبلیوں میں پولنگ ہوگی۔
چھ جماعتی اتحاد کی حکومت مسلم لیگ (ن) کے شہباز شریف کی قیادت میں مرکز میں مخلوط حکومت بنانے کے لیے پوری طرح تیار ہے، پہلے ہی آصف علی زرداری کو ملک کے اعلیٰ آئینی عہدے کے لیے اپنے متفقہ امیدوار کے طور پر اعلان کر چکے ہیں۔ آصف علی زرداری اس سے قبل فوجی حکمران پرویز مشرف کے مستعفی ہونے کے بعد ستمبر 2008 سے 2013 تک صدر رہے۔