پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ جیت کر تاریخ رقم کی۔
پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا کا ریکارڈ توڑ دیا اور سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل جیتنے والے کپتان بن گئے۔
بابر اعظم نے یہ اعزاز آئرلینڈ کے خلاف دوسرا ٹی ٹوئنٹی جیت کر حاصل کیا۔
بابر اعظم کی قیادت میں پاکستان نے آئرلینڈ کے خلاف 45 واں میچ جیتا ہے۔
یوگنڈا کے کپتان برائن مسابا نے بطور کپتان 44 میچ جیتے ہیں۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے بابر اعظم کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد دیتے ہوئے انہیں شرٹ پیش کی۔