چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آج پاکستان نیوی وار کالج لاہور میں 53ویں پی این سٹاف کورس کے شرکاء سے خطاب کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جے سی ایس سی نے کثیر جہتی روایتی اور غیر روایتی سیکیورٹی چیلنجز کا خوش اسلوبی سے مقابلہ کرنے کے لیے پاکستان کی مسلح افواج کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔
چیئرمین جے سی ایس سی نے پاک بحریہ کے بطور جنگی تیار فورس کے کردار کو سراہا۔ جس نے ہمیشہ پاکستان کے سمندری مفادات کے تحفظ کے لیے قوم کی توقعات پر پورا اترا ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاک بحریہ کی مادر وطن کے لیے بہادری اور قربانیوں کی قابل فخر تاریخ ہے۔
قبل ازیں پہنچنے پر چیئرمین جے سی ایس سی کا کمانڈنٹ پاکستان نیوی وار کالج ریئر ایڈمرل اظہر محمود نے استقبال کیا۔
سی جے سی ایس سی نے یادگار شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی بھی کی۔