بدھ کو لاہور ہائی کورٹ کے قریب اس وقت افراتفری پھیل گئی جب وکلاء، سول عدالتوں کی تقسیم اور اپنے ساتھیوں کے خلاف دہشت گردی کے مقدمات کے خلاف مظاہرہ کر رہے تھے، پولیس کی جانب سے جی پی او چوک پر لاٹھی چارج کیا گیا۔
احتجاج کرنے والے وکلاء نے ہائی کورٹ کے احاطے کے اطراف سے رکاوٹیں ہٹا کر اندر جانے کی کوشش کی اور پولیس پر پتھراؤ کیا۔
اس دوران پولیس نے وکلا کو منتشر کرنے کے لیے لاٹھی چارج اور شیلنگ شروع کر دی اور عدالت کے مین گیٹ تک ان کا راستہ روک دیا۔ وکلا کو آگے بڑھنے سے روکنے کے لیے پولیس واٹر کینن کا بھی استعمال کر رہی ہے۔
لاہور ہائی کورٹ کے ججز گیٹ پر پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے جب کہ پولیس نے احتجاج کرنے والے ایک وکلا کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔
ادھر مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر ٹریفک کی روانی بھی شدید متاثر ہوئی ہے۔