ملک کے مختلف علاقوں میں دوسرے روز بھی بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کا سلسلہ آئندہ 24 گھنٹوں تک جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔
لاہور شہر میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی۔ گلبرگ، فیروز پور روڈ، مال روڈ، کاہنہ، کوٹ لکھپت، والٹن اور ڈیفنس سمیت متعدد مقامات پر بارش ہوئی۔ شہر میں بارش نے ماحول کو سرد کر دیا ہے۔
محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ شہر میں دن بھر بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔
پنجاب بھر میں بارش کا سلسلہ جاری، ڈسکہ، وزیرآباد اور نارووال کے شہروں میں دن بھر بارش ہوئی۔
اسلام آباد اور راولپنڈی میں بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ راولپنڈی میں اب تک 25 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی جا چکی ہے۔ گولڑہ میں 19 ملی میٹر اور سید پور میں 21 ملی میٹر، شمس آباد اور چکلالہ اضلاع میں 22 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ نالہ لائی میں کٹاریاں میں پانی کی سطح 5 فٹ اور گوالمنڈی میں 4 فٹ کے قریب ہے۔
واسا نے عملے کی چھٹیاں منسوخ کر کے ہائی الرٹ کر دیا۔ نشیبی علاقوں میں واسا کی ٹیمیں بھاری مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں۔ ریسکیو 1122 نے شہریوں سے بجلی کے کھمبوں سے دور رہنے کی اپیل کی ہے۔
کوئٹہ سمیت بلوچستان کے 20 اضلاع میں اب بھی بارش جاری ہے۔ سیلابی پانی نے کئی سڑکیں ختم کر دیں۔ لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ژوب ڈیرہ اسماعیل شاہراہ بند ہوگئی جبکہ سیلابی پانی نے کوئٹہ ہرنائی ہائی وے کو بند کرنے پر مجبور کردیا۔ اس کے علاوہ پاکستان اور ایران کے درمیان ٹرین سروس بھی معطل ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران قلات میں 54، خضدار میں 34، سبی میں 30، تربت میں 20 اور کوئٹہ میں 16 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعدادوشمار جاری کر دیئے۔ سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 45.5 ملی میٹر، ڈیفنس فیز 2 میں 40.5 ملی میٹر، کورنگی میں 39.3 ملی میٹر، کیماڑی میں 31 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 30.4 ملی میٹر، گلشن حدید میں 27 ملی میٹر اور شارع فیصل میں 26 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔
کراچی ایئرپورٹ پر شدید بارش کے باعث فلائٹ آپریشن معطل ہوگیا۔