وزیر اعظم شہباز شریف نے ریلوے کے قلمدان کی جگہ سردار اویس احمد خان لغاری کو پاور کا قلمدان سونپا ہے۔
اس حوالے سے کابینہ ڈویژن کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا۔
کابینہ ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم نے وفاقی وزیر پیٹرولیم مصدق مسعود ملک کو پاور کے اضافی قلمدان سے فارغ کردیا۔
اس سے قبل سردار اویس احمد خان لغاری کو ریلوے کی وزارت سونپی گئی تھی۔
مزید برآں، مصدق ملک، جو پہلے پاور ڈویژن کا اضافی چارج رکھتے تھے، اب صرف وزیر پیٹرولیم کے طور پر کام کریں گے۔