تحصیل صافی مہمند میں بس اور کار میں تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ ضلع مہمند کی تحصیل صافی میں پیش آیا جہاں ایک بس کار سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق زخمیوں اور لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال غلنئی منتقل کر دیا گیا ہے۔
اس سے قبل بلوچستان کے علاقے لیاری کے قریب کوسٹل ہائی وے پر دو بسوں کے درمیان تصادم کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہوگئے۔
یہ حادثہ گزشتہ رات لیاری پور ناڑی کے مقام پر اس وقت پیش آیا جب مسافروں سے بھری دو بسیں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں کے ڈرائیور سمیت تین افراد جاں بحق ہوگئے۔ سڑک حادثے میں سات مسافر شدید زخمی ہو گئے۔
ریسکیو اہلکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اتھل اسپتال منتقل کیا۔ حادثے کے پانچ زخمیوں کو بعد ازاں کراچی کے سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کا تعلق کراچی سے ہے جب کہ تیسرے جاں بحق کا تعلق بلوچستان کے علاقے مشکے سے ہے۔
ایک الگ سڑک حادثے میں، پنجاب کے کوٹ ادو میں ایک تیز رفتار کار سڑک کے کنارے کھڑے ٹریلر سے ٹکرا جانے سے کم از کم پانچ مسافروں کی موت ہو گئی۔
ذرائع نے بتایا کہ 5 افراد کے ساتھ بدقسمت مسافر ملتان سے کوٹ سلطان، لیہ جا رہا تھا کہ یہ جان لیوا حادثہ پیش آیا۔
ریسکیو حکام نے جاں بحق افراد کی لاشوں کو اسپتال منتقل کر دیا ہے۔