امریکی صدر جو بائیڈن کے خط کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان عالمی امن و استحکام کے ساتھ ساتھ علاقائی ترقی اور خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لیے امریکا کے ساتھ مل کر کام کرنے کا خواہاں ہے۔
وزیراعظم نے یہ بھی کہا کہ دونوں ممالک توانائی، موسمیاتی تبدیلی، زراعت، صحت اور تعلیم کے شعبوں میں مختلف اہم اقدامات پر مل کر کام کر رہے ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسلام آباد واشنگٹن کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ توانائی کے شعبے اور گرین الائنس فریم ورک پر دونوں ممالک کے درمیان تعاون خوش آئند ہے۔
اس سے قبل صدر بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز کو ایک خط لکھا تھا جس میں انہوں نے نئی حکومت کو مبارکباد دی تھی۔ انہوں نے امریکہ اور پاکستان کے درمیان پائیدار شراکت داری پر زور دیا۔
پیروی کرنے کے لیے مزید…