جیو نیوز نے جمعہ کو علی الصبح رپورٹ کیا کہ کراچی میں آج صبح ایک خودکش حملے میں غیر ملکی شہریوں کو لے جانے والی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا تو کم از کم دو افراد ہلاک ہو گئے۔
ایس ایس پی ملیر طارق مستوئی نے تصدیق کی کہ یہ خودکش حملہ تھا۔ پولیس اہلکار نے بتایا کہ دھماکے میں ایک اور گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ لانڈھی کی مانسہرہ کالونی میں پیش آیا۔ انہوں نے بتایا کہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں۔
پولیس کے مطابق زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جب کہ ابھی تک ہلاک ہونے والوں کی قومیت کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔